بھٹکل:30؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)سرکاری اسپتال بہتر ی کی طرف رواں ہے ، ڈاکٹر سویتا کامت سرکاری اسپتال میں میڈیکل آفیسر کےطور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد کچھ سدھار آیا ہے، ایسے میں چند مفاد پرست مسائل کو پیدا کرنےکی کوشش کررہے ہیں، عوامی مفاد کے پیش نظر ایسی کارستانیوں پر روک لگاتےہوئے اسپتال کے سدھار میں تعاون کرنے کا مطالبہ لےکر ناگریک ویدیکے بھٹکل کی طر ف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا گیا۔
اسپتال میں اسٹاف نرسوں کی قلت ہے، اسی بہانے 15دن پہلے میڈیکل آفیسر کو لےکر مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں ، عملے اور نرسوں کاتقرر کرنے والے افراد عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے ، صحیح وقت پر ڈیوٹی کی حاضری نہیں دیتے ، جن کی وجہ سے اندرونی مریضوں کو دوائیاں تقسیم کرنے جیسے کاموں میں پریشانی دیکھی گئی ہے ، اسپتال کے حالات سے بیزار ہوکر ڈاکٹر سویتا کامت اپنے عہدے سے استعفیٰ دینےکی خبر گردش میں ہے، اسپتال کی بہتری و ترقی کے لئے بھٹکل کے ادارے اور عوام تعاون کرتے رہے ہیں، ڈاکٹر سویتا کامت میڈیکل آفیسر ہونے کے بعد عوامی تعاون میں اضافہ ہواہے ، سرکاری اسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے، اسپتال کی مزید بہتری ہونا باقی ہے ، ایسے وقت میڈیکل آفیسر کو ہراساں کئے جانے پر روک لگائیں ۔ معاملے کے متعلق اے سی جانچ کریں اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ اے سی ساجد ملانے میمورنڈم وصول کیا۔ ناگریک ویدیکے کے اعزازی صدر وکیل دتاتریا نائک، دیاویا نائک، ایرانائک، وی آر نائک، شری دھر نائک، ناگیش دیواڑیگا، پاسکل گومس وغیرہ موجود تھے۔